زرعی پیداوار صوبائی معیشت کیلئے نہایت لازم جز ہے، محمد خان لہڑی

وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ صوبہ کے طول وعرض میں بنجر زمینوں کو سیراب کرنے کیلئے جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے تاکہ صوبے کی زرعی پیداوار میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار انسانی زندگی اور صوبائی معیشت کیلئے نہایت لازم جز ہے جس کو مزید بڑھانے اور ترقی دینے میں آبپاشی نظام کو کلیدی مقام حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایریگیشن سبی کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر آبپاشی نے محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی تکمیل میں جدید دور کے تقاضوں اور ان سے منسلک کاشتکاروں اور زمینداروں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی اہمیت دی جائے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے کہا کہ آبپاشی سے متعلق منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ ترقی کا عمل جاری رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو سبی میں مختلف منصوبوں پر جاری کام کی نوعیت سے متعلق تفصیلات سے آگا ہ کیا گیا اور محکموں کو درپیش بعض مشکلات کی نشاندہی بھی کی گئی صوبائی وزیر نے پیش کئے گئے مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقینی دھائی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں