مشیر خزانہ کا پیٹرولیم کمپنیوں کو اپنے وسائل کا بہترین استعمال کرنے کا مشورہ

اسلا م آباد،مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کی کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز کو ڈیویڈنڈ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلا س کے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم نے پٹرولیم لسٹڈ کمپنیوں کی طرف سے ڈیویڈنڈ کے معاملے پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کم ڈیویڈنڈ کی ادائیگی اور بڑھتے گردشی قرضے کے نتیجے میں حصص کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ان مسائل سے پٹرولیم لسٹڈ کمپنیوں کی مستقبل کی نمو اور طویل مدتی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مشیر خزانہ نے پیٹرولیم کمپنیوں کی سپورٹ کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر خزانہ نے کمپنیوں کو اپنے وسائل کا بہترین استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور ہدایت کی کہ پیٹرولیم ڈویڑن پیٹرولیم کمپنیوں کے لئے آئندہ اجلاس میں قابل عمل لائحہ عمل پیش کریں۔
Final-29-11

اپنا تبصرہ بھیجیں