خواتین کو ڈبل سواری کی اجازت دی جارہی ہے، ناصر حسین


سندھ کےصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دی جارہی ہےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ نے ڈبل سواری کرنے والوں کے ساتھ پولیس کے رویّے کا نوٹس لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو مناسب جواز بتانے پر سفر کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی ہے، جبکہ ڈبل سواری کرنے والے دوسرے افراد کو اتار کر موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ناصر شاہ نے مزید کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی ڈبل سواری کرتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کے لیے روک لیا جائے، حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہےکہ گھروں سے بغیر اشد ضرورت کے نہ نکلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں