کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں اتفاقیہ گولی چلنے سے اہلکار جاں بحق


کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں اتفاقیہ گولی لگنے سے اسسٹنٹ اسلحہ خانہ انچارج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پولیس ٹریننگ کا لج کے اسسٹنٹ اسلحہ خانہ انچارج لیاقت علی اہلکاروں سے اسلحہ لیکر جمع کر رہے تھے اس دوران اسلحہ کو چیک کرتے ہوئے ا چا نک گولی چل گئی۔ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے لیاقت علی شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پورسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہی جبکہ متعلقہ انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں