بلدیاتی نظام نا ہونے کے باعث ڈیرہ اللہ یار کچرے کے ڈھیر میں تبدیل
حمید آباد:جعفر آباد کے صدر مقام ڈیرہ اللہ یار کا ہر گلی اور محلہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے مصفائی ستھرائی کے دعوے صرف اور صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں گندگی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔یہ با ت سیاسی و سماجی رہنما اسرار احمد عمرانی نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کی نا اہلی کے باعث پورا سٹی ڈیرہ اللہ یار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہے میونسپل عملہ صرف اور صرف مین بازار میں جھاڑو لگاتے وقت فوٹو سیکشن کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے چلے جاتے ہیں مگر میونسپل کارپوریشن عملہ صفائی ستھرائی کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے شام کے وقت مین بازار روڈ صحبت پور روڈ عدالت روڈ و دیگر گلیوں کے روڈز میں دھول اور مٹی کا طوفان اڑ جاتا ہے مفت کا پانی ہونے کے باوجود پانی کا چھڑکا دینے سے بھی عملہ قاصر ہے مگر میونسپل کارپوریشن عملہ صفائی ستھرائی کرنے میں مکمل طور پر نا کام رہے انکا کہنا تھا کہ صفائی ستھرائی کے مد میں کروڑوں روپیہ رقم ریلیز ہوتے ہیں پتہ نہیں یہ رقم کہاں خرچ کیئے جاتے ہیں سٹی ڈیرہ اللہ یار میں صفائی ستھرائی کی صورت حال ابتر ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان صوبائی وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


