فلپائن، سرکاری فورسز کیساتھ لڑائی میں 8 باغی ہلاک

منیلا:فلپائن کے وسطی علاقے میں سرکاری فورسز کی بائیں بازو کی نیو پیپلز آرمی(این پی اے)کے ممبران کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 8 باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔فوج کے تیسرے انفنٹری ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل بینی ڈکٹ آریوالو نے کہا کہ صوبہ الوئیلو کے قصبے میاگا کے نزدیک فوجیوں اور این پی اے کے تقریبا 70 باغیوں کے مابین لڑائی مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 6 بجے شروع ہوئی۔آریوالو نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ تقریبا دوپہر تک جاری رہا، مزید بتایا کہ جھڑپ کے مقام پر کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج کے کیمپ پر حملہ کرنے کی تیاریاں کرنے کیلئے جنگل میں گوریلا باغیوں کی موجودگی کی اطلاع دیہاتیوں سے موصول ہوئی جس پر فوجی دستے اس علاقے میں پہنچے۔آریوالو نے کہا کہ 8باغیوں کی لاشوں کے علاوہ فوجیوں نے 3 ایم 16 اسالٹ رائفلیں، ایک اے کے 47، 4 بارودی سرنگیں اور دستی بم بھی قبضے میں لیے ہیں۔آریوالو نے کہا کہ سرکاری فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں