بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہو گا

کوئٹہ:بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے حلقہ پی بی 31 میں کچرے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں نصر اللہ خان زیر ے حلقہ پی بی 31 میں اسپورٹس کمپلکس کے قیام اور رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد کھو سہ ڈیرہ اللہ یار سے مین صحت پور روڈکی تعمیر ومرمت کے لئے اقدامات اٹھانے سے متعلق الگ الگ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں محکمہ کھیل، پی ڈی ایم اے، داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں