سیکرٹری ہیلتھ عزیز جمالی کی زیر صدات این سی او سی کا اجلاس

کوئٹہ: سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی کی زیر صدارت این سی وسی کااجلاس محکمہ صحت بلوچستان کے کانفرنس روم میں ہوا میٹنگ میں این سی و سی کی بریگیڈیر ہمایوں، کرنل سبطین، سدرن کمانڈ کے کرنل نعیم، نیشنل ای پی آی کوارڈنیٹر ڈاکٹر اکرم شاہ، ڈی سی کوئٹہ عرفان نواز میمن، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نا صر بگٹی، سربراہ آپریشن سیل ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈی ایچ او کوئٹہ ڈاکٹر احمد زمان جمالی صوبای کوارڈنیٹر ای پی آی ڈاکٹر اسحاق پانیزی، ڈپٹی انچارج ڈاکٹر نقیب اللہ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر رحمت اور ڈاکٹر احمد ولی، صوبائی کوارڈنیٹر امجد اور پراجیکٹ منیجر ایکاسس ہارون کاسی نے شرکت کی۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیر ڈپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی نے این سی او سی کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے استعدادکار کو بڑھایا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیر ڈپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی این سی او سی کو بتایا کہ اس وقت تک بلوچستان میں 22 لاکھ 40 ہزار سے زاد افراد کو کوویڈ سے بچاو کی ویکسین لگای جاچکی ہے اور تمام ویکسینیشن سینٹرز کی موثر انداز میں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔میٹنگ میں ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ او نے اپنے اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کی مہم کے بارے میں آگاہ کیا۔کورونا وائرس کی نی قسم اومیکرون انتہای خطرناک ہے اور دنیا بھر میں پھیل رہا ہے پاکستان میں اومیکرون کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں دو سے تین ہفتے اھم ہے اس سے بچاو کا واحد راستہ ویکسینیشن ہے۔بلوچستان میں ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو چکا ہے عوام کی سہولت کی خاطر محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگا رہی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے بلوچستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے اور کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھاے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیر ڈپارٹمنٹ عزیز احمد جمالی نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن کرواے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ماسک پہنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھے اور پر ہجوم مقامات پر جانے سے گریز کرے تاکہ کورونا سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں