افغانستان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے چمن آمد پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل

اسلام آباد:افغانستان سے آنے والے ہم وطنوں کیلئے اہم قدم، چمن پاکستانیوں کی آمد پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چمن پاکستانیوں کی آمد پر سکریننگ، ٹریکنگ، ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ سینٹر کے مطابق پاکستان ریلوے نے 30 مسافر کوچز، دو طبی کوچز چمن، بلوچستان بھجوا دیں، طبی کوچز تمام تر ناگزیر طبی آلات، کلیدی ضروریات سے لیس ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوچز میں بیک وقت 400 افراد کو آئسولیشن، قرنطینہ سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں،پاکستان ریلوے کے اقدام سے کورونا وبا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں