قلات شیخڑی میں زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم، سترہ افراد زخمی، ایک کی حالت نازک

قلات:قلات کے علاقے شیخڑی میں زمین کے تنازعے پر لہڑی قبیلہ کے دو گروہوں میں تصادم، سترہ افراد زخمی، ایک کی حالت نازک، علاج کیلئے کوئٹہ منتقل، لیویز ذرائع کے مطابق زمین کے تنازعہ پر شیخڑی میں لہڑی قبیلہ کے دو گروہوں میں تصادم، ایک دوسرے پر لاٹھیوں کے وار سے17 افراد زخمی ہوگئے لیویز نے اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو سول ہسپتال قلات منتقل کیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ایک زخمی کو حالت تشویشناک ہونے پر مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں