ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 54ہوگئیں

تہران: ایران میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا، گزشتہ 24گھنٹوں میں 11افراد مزید ہلاک ہوگئے ہیں۔ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے مزید 385 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 978 ہوگئی۔حکام کے مطابق تہران میں 170نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ دارالحکومت میں اسکول اور سنیما گھر دو ہفتوں سے بند ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مشہد میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی ہے، پہلی بار مرکزی صوبے میں بھی 44 کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔ایرانی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔دوسری جانب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی ماہرین کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی تہران پہنچ گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں