عبدالصمد خان نے جمہوری تحریک میں فعال کرادر ادا کیا، پشتونخوا میپ

خانوزئی :پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی پشتون بلوچ قومی سیاسی جمہوری تحریک کے بنیاد گر تھے،انہوں نے فرنگی سامراج کے حکمرانی کے ظلم وجبر پر مبنی دور میں اس تحریک کی بنیاد رکھ کر انتہائی نامساعد حالات میں جدوجہد کی شروعات کیں۔ اور اس تاریک دور میں فرنگی سامراج کے خلاف آزادی کا علم بلند کرنا کسی کے تصور میں نہیں تھا اور خان شہید نے فرنگی کے ظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کرکے یہاں کے اقوام وعوام کو اپنی قومی آزادی اور جمہوری حقوق حاصل کرنے کی فکر کی آگاہی اور جدوجہد کرنے کی جرات دی۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا، ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ، عبدالعزیز ایڈووکیٹ، جلات خان، جمال بشر مل، داؤد ایڈووکیٹ، نعمت اللہ مندوخیل، مولوی نجیب اللہ اور میروائس خان نے ژوب ظریف شہید پارک میں جلسہ عام، ضلعی سیکرٹری چیئرمین اللہ نور خان، حاجی دارا خان جوگیزئی، سید اکبر کاکڑ، کمال خان، شمس رود وال، یاسر کلیوال، جمعہ خان نے قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام،کچلاغ میں ضلعی معاون سیکرٹری فاروق وطن شاد،علاقائی سیکرٹری نصیر احمد کاکڑ،ملک نادر کاکڑنے تعزیتی ریفرنس،اورخانوزئی میں ضلعی معاون سیکرٹری حاجی عبید اللہ پانیزئی،محمد سرور، علاقائی سیکرٹری محب الرحمن گل خانوزئی تحصیل دفتر میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت فرنگی سامراج کے خلاف آزادی کا علم بلند کرناانتہائی ناممکن تھا اور فرنگی کی جانب سے اقوام وعوام پر ہر طرف سے ظلم وجبر مسلط تھی لیکن خان شہید نے انتہائی کم عمری میں جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے خطے کے اقوام وعوام کی قومی آزادی اور جمہوری حقوق کے حصول کیلئے منظم تحریک کی بنیاد ڈالی پشتونخوامیپ نے ان گھمبیر حالات میں بھی اپنے نوجوان قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں جدوجہد کو جاری رکھ کر پشتون قومی تحریک کے قومی اہداف اور ملک کی سیاسی جمہوری تحریکوں او راتحادوں میں تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کو مسلسل جاری رکھا ہے اور اس جاری تحریک کوپارٹی رہبر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں آگے بڑھانے،وسیع کرنے اور منظم کرنے میں پارٹی اکابرین سائیں کمال خان شیرانی،عبدالرزاق خان دوتانی مرحوم،عبدالرحیم مندوخیل،شیر علی باچا، ملی شہید عثمان خان کاکڑ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ہر سطح پر تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں تاریخی رول ادا کیا اوراب بھی پارٹی رہنماء اور کارکن اپنے قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں خان شہید کی شروع کردہ تحریک کو ہر قسم کے گھمبیر صورتحال میں جاری رکھتے ہوئے پشتون قومی تحریک کے قومی اہداف اور ملک کے سیاسی جمہوری تحریک میں ہر سطح پر فعال کردار ادا کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک میں پشتون افغان ملت اور مظلوم اقوام وعوام کو جتنے سیاسی جمہوری انسانی حقوق ملے ہیں اُس میں خان شہید کی شروع کردہ تحریک کی جدوجہد اور قربانیاں لازوال ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں