خضدار،باغبانہ میں قتل شخص کے ورثاء کا اسٹنٹ کمشنر کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم
خضدار( بیورورپورٹ) خضدار باغبانہ باجوڑی میں گزشتہ رات فائرنگ سے عبدالستار کھیازئ جاں بحق ہونے کے خلاف ورثاء نے اج باغبانہ سمبان کے ایریا میں روڈ بلاک کرکے لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کے عدم گرفتاری کے خلاف دھرنا دے رہے تھے خضدار انتظامیہ کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر جمیل احمد بلوچ نے مقتول عبدالستار کھیازئ کے ورثاء اور احتجاج پر بیٹھے سیاسی قبائلی عمائدین سے کامیاب مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان شاءاللہ جلد ہی قاتلوں کوگرفتار کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کریں گے اور فوری طور پر علاقے میں لیویز چیک پوسٹ کو دوبارہ بحال کریں گے ورثاء نے کامیاب مزاکرات پر روڈ کو عام شاہراہ کیلئے کھول دیئے اور لاش کو دفنانے کیلئے لیکر گئے۔
Load/Hide Comments


