بیلا، ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی، ریڑھیاں و دیگر سامان ضبط

بیلا:تحصیلدار بیلا ایک بار پھر حرکت میں آ گئے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ریڑھیاں اور دیگر سامان ضبط تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور اسسٹنٹ کمشنر بیلا احمد ہارون کی ہدایت پر تحصیلدار بیلا سردار نور محمد رونجھو نے ہفتہ کے روز بیلا بازار اور میلاد چوک پر دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے طور پر کھڑی ریڑھیاں ٹیبلز اور دیگر سامان اٹھوا کر ضبط کرلیا جبکہ کاروباری حضرات کے ویکسینیشن کارڈز اور فیس ماسک بھی چیک کئے محاسب اصغر کھوسہ میونسپل کمیٹی بیلا کے کلرک نصیر احمد رونجھو ریونیو ڈپارٹمنٹ کے کلرک شکیل انور کھوسہ منشی غلام نبی رونجھو ایم سی بیلا کے جمعدار عالم موندرہ امتیاز حیدر بلوچ اور لیویز فورس کے جوان تحصیلدار کے ہمراہ تھے سردار نور محمد رونجھو نے”آن لائن“ اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز تجاوزات سے شہریوں کو دشواریاں اور پریشانیاں لاحق ہیں عوامی شکایات کے پیش نظر کاروائی کی گئی ہے اور آئیندہ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بازار کے سائبان کے پلرز کی سیدھ اور حدود میں اپنا سامان رکھیں اس حد سے تجاوز کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی جرمانے ہونگے اور سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں