وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیاچن میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار

کو ئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سیاہ چین میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے افسوسناک حادثے میں دو پائلٹس کے شہید ہونے پر دلی رنج و غم کا آظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہداء نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالء شہداء کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں