پل پل بدلتی دنیا میں میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے، گورنر بلوچستان

کو ئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پل پل بدلتی دنیا میں میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، نظامت تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے، نظامت تعلقات عامہ عوام کو تازہ ترین حالات واقعات سے باخبر رکھنے میں بھی منفرد مقام رکھتاہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ اورنگزیب کاسی نے گورنر بلو چستان سید ظہور احمد آغا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،ہم پیپرلیس فیوچر میں داخل ہونے والے ہیں جسمیں ہم کاغذ وقلم کے کلچر سے نجات حاصل کریں گے لہذا سب کو ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے سرچینوں سے رشتہ جوڑنا ہوگا،میڈیا پرسنز کی کامیابی اس میں ہے کہ متعلقہ افراد اپنے استعداد کار بڑھانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ نظامت تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا نے کی اشد ضرورت ہے ڈی جی پی آر کے تمام باصلاحیت آفیسرز انٹرنیشنل اور نیشنل سطح پر ملک و صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی پل پل بدلتی دنیا میں میڈیا ایک موثر ہتھیار ہے یہ حقیقت ہے کہ نظامت تعلقات عامہ میں نہ صرف تحریری اور تصویری مواد اعلیٰ معیار پر بنتے ہیں بلکہ عوام کو تازہ ترین حالات واقعات سے باخبر رکھنے میں بھی اسکا منفرد مقام ہے تعلقات عامہ کے آفیسرز نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے جو لائقِ تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں