بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹھیکیدار طبقے کو زیادہ متاثر کیا ہے، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان

کوئٹہ:کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ٹھیکیدار طبقے کو زیادہ متاثر کیا ہے، تعمیراتی صنعت کو سہارا دینے اور کنٹریکٹرز کو مزید خسارے سے بچانے کیلئے حکومت فوری طور پر نیا کمپوزٹ شیڈول ریٹ جاری کرکے ٹھیکیداروں کو اپنی جیب سے خرچ کرنے پر مجبور نہ کیا جائے کیوں کہ گزشتہ تین سالوں میں جس برق رفتاری کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تمام تعمیراتی میٹریل سمینٹ،سریا،بجری، فیول، اور تعمیراتی افراد سے وابستہ افراد اور ملازمین کی اجرت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، مگر پرانے ریٹ کے باعث ٹھیکیداروں کو 45فیصد اپنی جیب سے خرچ کرنا پڑتا ہے۔ پریس ریلیز میں حکومت بلوچستان کے وزیر اعلی چیف سیکرٹری اور دیگر ذمہ دار حکام سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکداروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے موجودہ مہنگائی کے حساب سے ان کو فیصد فراہم کی جائے تاکہ احسن طریقے سے ٹھیکدار حضرات اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں