این ڈی ایم نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کر دی
کوئٹہ:نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں احمد جان خان اور مالک بہار نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے احجاجی کیمپ میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ڈاکٹرز سے ملاقات کی اس موقع انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے بر حق مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹرز کے بر حق مطالبات کو تسلیم کرکے کوئٹہ آور صوبے بھر میں علاج و معالجے کی بنیادی انسانی ضرورت میں تعطل کو ختم کرے اور آمرانہ اقدامات اور فیصلوں کو واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ کتنی باعث تشویش اور قابل افسوس امر ہے کہ صوبے کے تباہ حال عوام تقریبا ایک ماہ سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی بنیادی سہولت اور ضرورت سے محروم ہیں اور ڈاکٹرز اپنی مطالبات کیلئے احتجاج پر ہے لیکن حکومت اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے اس اہم انسانی مسئلے پر خاموشی اختیار مراعات و مفادات اور جوڑ تھوڑ کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور ان حکومتی سرگرمیوں سے عوام کا کوئی مفاد وابسطہ نہیں۔جبکہ عوام کو کوئٹہ آور صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی حاصل معمولی سہولت بھی ختم ہوچکا ہے اور عوام حکومت اور محکمہ صحت سے مایوس اور بیزار ہوچکے ہیں اور عوام کی یہ بیزاری اور غم وغصہ اور حکومت کا عوام دشمن طرزعمل اور غفلت عوام میں ریاست سے بیزاری کا سبب بنا ہے۔


