یوسف مستی خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، امان اللہ کنرانی
کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سینئر سیاستدان وقبائلی شخصیت میر یوسف مستی خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی گرفتاری قابل مذمت بنیادی حقوق کے منافی ہے انکی عمر و عارضے کی سنگینی و علالت کے پیش نظر انکو فوری طور پر رھا کیا جائے۔ایک بیان میں کہا ہے کہ سینئر سیاستدان و قبائلی شخصیت کینسر کے تکلیف دہ مرض میں مبتلا میر یوسف مستی خان اپنی شدید علامت کے باوجودگوادر کے عوام آرزو،امنگوں کی تعبیر و مسائل کوآئین،قانون کے تحت حل کرنے کی جہد کیلئے جاری عوامی اجتماع میں شرکت کیلئے کراچی کاطویل سفرکاٹ کر گوادرپہنچااورخطاب کیا ان کی گرفتاری قابل مذمت بنیادی حقوق کے منافی ہے انکی عمر و عارضے کی سنگینی و علالت کے پیش نظر انکو فوری طور پر رھا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


