دکی، ون وے پر گاڑی چلانے سے منع کرنے پر پولیس اہلکار خنجر کے وار سے شدید زخمی

دکی: بلو چستان کے ضلع دکی میں ون وے پرگاڑی چلا نے سے منع کر نے پر مشتعل گاڑی سوار شخص نے پو لیس اہلکا ر کو خنجر اورکلپ کے وار کرکے شدید زخمی کردیا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی میں مسجد روڈ پشتونستان چوک پر پو لیس اہلکا ر محمد قاسم نے گاڑی سوار شخص کو ون وے پر گاڑی چلا نے سے منع کیا جس پر گاڑی سوار شخص آپے سے با ہر ہو گئے اور خنجر اور کلپ کے وار کرکے شدید پولیس اہلکا ر کو زخمی کردیازخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی اہلکا ر کو ابتا ئی طبی امداد کے بعد زخمی کو لورالائی ریفر کردیا گیا دوسری جا نب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ہاشم ولد سرور خان ناصر کو ناصرآباد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں