مجسٹریٹ دکانوں سے بغیر رسید جرمانے وصول کر رہے ہیں، کمشنر کوئٹہ نوٹس لیں، انجمن تاجران

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی عزیز کاکڑ، حاجی ظفر شاہ، نقیب اللہ، حاجی عبد الخالق، حاجی فیض اللہ حسن خلجی، منظور ترین، دانش محمد شہی اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کرپٹ مجسٹریٹ کی کاروائیوں کا نوٹس لیں تاجروں کے دکانوں سے سامان ضبط کرنا اور بغیر رسید کے جرمانے وصول کرنا ان کے روز کا معمول بن گیا ہے اور اگر کوئی تاجر کسی رسید یا نام پوچھنے کا مطالبہ کرتا ہے تو اسے بے عزت کیا جاتا ہے اور مجسٹریٹ اپنے گن مینوں کے ذریعہ سے دکانداروں سے مختلف حیلوں سے سامان ضبط اور نقد جرمانے وصول کرتا ہیں ھوکہ کھلم کھلا بھتہ خوری ہے اور ڈپٹی کمشنر کو بارہا بتانے اور ان کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی ایکشن نہ لینا لمحہ فکریہ ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ روز سرکی روڈ پر تاجروں کے دکانوں سے سامان ضبط کیا گیا تھا اور دکانداروں کو یہ تک بھی نہیں بتایا جاتا تھا کہ کونسا آفیسر کس قانون کے تحت سامان ضبط کررہا ہے اور جب تاجروں نے دریافت کیا تو انہیں بیعزت کرنے کے بعد موجود لوگوں کو تھانہ میں بند کردیا اور کئی افراد سے موبائل فون بھی لے گیا بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ مجسٹریٹ نے شہر میں جو رشوت خوری اور اختیارات سے تجاوز کا جو طریقہ کار اپنایا ہے اس پر انجمن تاجران بلوچستان اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی اور کہا ہے کہ ہم کسی بھی تاجر کو کسی کرپٹ آفیسر کے رحم کرم پر نہیں چھوڑسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں