یوسف مستی خان کی گرفتاری کی مذمت، اظہار رائے کی آزادی سلب کرنا انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے،علی احمد کرد

کوئٹہ :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدروسینئر قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے قوم بزرگ رہنماء یوسف مستی خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو اظہار رائے کی آزادی سلب کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،حکومت بلوچستان اس طریقے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کرینگے تو یہ مسائل کو مزید گھمبیر بنائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ گوادر میں قوم پرست بزرگ رہنماء یوسف مستی خان کی گوادر میں حاضری اور اس کے بعد گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں حکومت بلوچستان اس طریقے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کرینگے تو یہ مسائل کو مزید گھمبیر بنائے گی فوری طورپر یوسف مستی خان کو رہا کیاجائے۔دریں اثناء علی احمد کرد ایڈووکیٹ آج اسلام آباد کے وکلاء کے زیراہتمام انسانی حقوق سے متعلق پروگرام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے لاپتہ افراد سے متعلق منعقدہ پروگرام میں شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں