وینا ملک کا خوبصورت اور دین دار شخص سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار

لاہور :پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے دوسری شادی خوبصورت اور دین دار شخص سے کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔وینا ملک نے کہا ہے کہ میں نے شوبز کو کبھی خیرباد نہیں کیا، میں نے 2013ء میں فیصلہ کیا تھا کہ ایسے منصوبوں پر کام نہیں کروں گی جن میں مواد کی کمی ہو، شوبز میں میرے سیکھنے کا سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔میزبان کی جانب سے دوسری شادی سے متعلق سوال پر وینا ملک نے کہا کہ اگر میں نے دوبارہ شادی کی تو ایک دین دار شخص سے کروں گی کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے وہ آپ کے ساتھ ظلم نہیں کر سکتا اور اللہ سے نہ ڈرنے والا شخص ظالم ہوتا ہے۔وینا ملک نے کہا کہ میں ایک خوبصورت انسان سے شادی کروں گی جو دنیا کے بعد جنت میں بھی میرے ساتھ ہو۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں روزانہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے مزید ہدایت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں