کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس
کوئٹہ(انتخاب نیوز) حکومت سے کئی مذاکرات ہو چکے ہیں،چیئر مین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارے بیشتر ڈاکٹرز اب بھی جیل میں ہیں۔ حکومت مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، 14 روز سے ہم احتجاجی کیمپ میں بیٹھیں ہیں،ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے، اگر حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تو ہچکچاہٹ کیوں ہے۔ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں، سوموار کو دن بارہ بجے ریڈ زون میں داخل ہونگے اور وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کرینگے،: اگر وہاں بھی ہماری بات نہ سنی تو ایمرجنسی سروسز کا بائیکاٹ کیا جائیگا: اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تومسئلہ کب کا حل ہو چکا ہوتا، پولیس کے ذریعے ہمیں بھی گرفتار کرنا چاہتی ہے تو ہم حاضر ہیں،، عوام سے ووٹ آپ نے لیا ہے اسکی پاسداری بھی آپ پر لاگو ہوتی ہے، حکومت نے ہمارے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل کے خلاف ایف آئی آر کو ختم کرنے کی شرط رکھی کہ آپ دیگر مطالبات سے پیچھے ہٹ جائیں


