وزیراعظم نے میانوالی میں 35ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچ گئے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو میانوالی پہنچنے کے بعد مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے.وزیر اعظم ہاس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے بلکسر میانوالی روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی کے لیے 35 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد کے 23 منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس میں صحت، تعلیم اور شاہراہوں کے منصوبے شامل ہیں.منصوبوں میں کالا باغ سے شکر درہ تک سڑک کی اپگریڈیشن شامل ہے وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں سٹی پارک کا افتتاح کریں گے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی اپگریڈیشن اور ضلعی ترقیاتی پیکج بھی منصوبوں میں شامل ہے وزیراعظم میانوالی میں نمل جھیل کے قریب میاواکی جنگل کا دورہ بھی کریں گے وزیراعظم اپنے دورہ میانوالی کے دوران جلسے سے خطاب کریں گے۔


