سردار اختر مینگل کے زیر صدارت بی این پی کی مرکزی کابینہ اور کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی کے اسلام آباد میں موجود عہدہ داروں کا مشترکہ اجلاس مرکزی صدر سرداراختر جان مینگل کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور بی این پی کیمرکزی قومی کونسل سیشن کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے جس میں 26دسمبر کو نوشکی اور چاغی کے ضلعوں کے ضلعی کونسل شیشن اور ضلعی انتخابات عمل میں لائے جائینگے۔جبکہ 31 دسمبر کو ضلع کوئٹہ کے کونسل اور ضلعی انتخابات منعقد ہونگے لہذا تینواضلاع کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز کو سختی سے کونسل کی تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہیں جلاس میں بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک ولی کاکڑ نائب صدر آغا موسی جان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری واجہ لعل جان بلوچ سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ مرکزی فنانس سیکٹری ملک نصیر شاہوانی ہیومن رائٹس سیکٹری موسی بلوچ سینیٹر قاسم رونجہ MPA اختر حسین لانگو MNA ہاشم نوتیزئی سنٹرل کمیٹی کے اراکین خورشید جمالدینی ساجد ترین ایڈوکیٹ واجہ جہانزیب بلوچ ڈاکٹر قدوس کرد اکبر مینگل بابو رحیم مینگل نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں