من پسند طلباء کو اضافی نمبر دینے کے معاملے پر تحقیقات جاری ہے، نصیب اللہ مری
کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری نے کہاہے کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے من پسند طلبا کو اضافی نمبر دے کر کامیاب کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،، جلد ہی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ڈی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں، غیر حاضر اساتذہ کے زمہ دار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ہوں گے،سرکاری سکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی،حکومت بلوچستان کے پاس سکولوں کی بہتری کے لئے رقم موجود ہے، جلد ہی بلوچستان بھر کے ا سکولوں کا دورہ کیا جائیگاہر صورت میں میرٹ کو فروغ دیاجائے گا، جس ملک میں بھی میرٹ کوپامال کیاگیاوہاں ہر شعبہ تباہی کاشکار ہوا ہے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے،کلاس فور کی اسامیوں کے لئے بھی ہزاروں امیدوار درخواستیں جمع کراتے ہیں،ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ بے روزگاری کاخاتمہ کیاجائے،اس کے لئے ہم سے جو بھی ہوا وہ ہم کریں گے،ہمارے پاس جو خالی اسامیاں ہیں،ان پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان اساتذہ سے کام لیں،اور کسی کی سفارش نہ کریں،تعلیم کاشعبہ سب سے بڑا ہے لیکن اس وقت تعلیمی حوالے سیتمام ڈسرکٹس میں صورت حال خراب ہے، اسکولوں میں پڑھنے والے تمام بچے ہمارے ہیں،ان کے روشن مستقبل کے لئے ہم سب کو کوشش کرنی ہوگی،انھوں نے کہاکہ اگر دس اساتذہ میں سے ایک نہ ہو توفرق نہیں پڑے گا، لیکن اگر دس میں سے صرف ایک ہی ہو تو یہ ظلم ہے،کیونکہ ایک ٹیچر دس اساتذہ کاکام نہیں کرسکتا، ہمارے اکثر اسکولوں کاحال اس طرح ہی ہے،انھوں نے کہاکہ نجی اسکولوں میں اساتذہ کی تنخواہیں نہ ہونے برابر ہیں،انکاتعلیمی معیار بلند ہے،جبکہ سرکاری اساتذہ کی تنخواہیں دیکھیں،اس کے باوجود بھی اگر ان کامعیار نہ ہوتویہ ظلم کے مترادف ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں صرف چند ایک جیسے لورالائی،خضدار ریذیڈنشل کالجز اور دیگر شامل ہیں ان کامعیار بہتر ہے،بلوچستان میں اکثر سرکاری اساتذہ ڈیوٹیز سے غیر حاضر ہوتے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہم آپ کے مسائل بھی حل کریں گے، ڈی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات کریں، غیر حاضر اساتذہ کے زمہ دار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ہوں گے،سرکاری سکولوں میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی،حکومت بلوچستان کے پاس سکولوں کی بہتری کے لئے رقم موجود ہے، 10 روز تک ڈی ای اوز اپنے اپنے سکولوں کا جائزہ لیکر ہمیں بتائیں،ہم ان کے مسائل حل کریں گے،جلد ہی بلوچستان بھر کے ا سکولوں کا دورہ کیا جائیگا،انھوں نے کہاکہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے من پسند طلبا کو اضافی نمبر دے کر کامیاب کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،، جلد ہی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔


