ویرات کوہلی نے اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ اور بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں
نئی دہلی:بھارتی ٹی ٹوئنٹی و ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ پر اپنی اہلیہ انوشکا اور بیٹی کی تصاویر شیئر کر تے ہوئے تعریفوں کے پل باندھ دیئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما اور بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جن کے ساتھ اْنہوں نے ایک محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کے 4 سال میرے لطیفوں اور میری سستی کو سنبھال رہے ہیں، آپ کے 4 سال مجھے اس بات کے لیے قبول کرتے ہیں جو میں روزانہ ہوں اور مجھ سے پیار کرتے ہو اس سے قطع نظر کہ میں کتنا ہی پریشان کْن ہو سکتا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 4 سال میرے لیے خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے۔بھارتی کرکٹر نے اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے زیادہ ایماندار، محبت کرنے والی، بہادر خاتون اور جس نے مجھے صحیح چیز کے ساتھ کھڑے ہونے کی ترغیب دی، اس کے ساتھ ازدواجی زندگی کے چار بہت خوبصورت گزرے۔کوہلی نے لکھا کہ آپ نے مجھے ہر طرح سے مکمل کیا اور میں ہمیشہ آپ کو اپنے پاس موجود تمام چیزوں سے زیادہ پیار کروں گا۔اْنہوں نے لکھا کہ یہ دن زیادہ خاص ہے کیونکہ ایک خاندان کے طور پر ہماری بیٹی کے ساتھ یہ ہماری شادی کی پہلی سالگرہ ہے اور ہماری زندگی اس چھوٹی منچکن کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ سال 2011 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہوئی تھی جبکہ رواں سال اْن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔