چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا گوادر پہنچ گئے

گوادر(بیورورپورٹ) چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا گوادر پہنچ گئے کمشنر مکران ڈویژن شبیر مینگل، ڈی ائی جی پولیس جاوید جسکانی، چئرمین گوادر پورٹ نصیر خان کاشانی، ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ، اور ایس ایس پی گوادر طارق الہی مستوئی نے چیف سیکرٹری کا استقبال کیا، چیف سیکرٹری گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں غیر قانونی فشنگ ،بارڈ ٹریڈ، چیک پوسٹ سمیت دیگر امور کے متعلق تبادلہ خیال ھوگااجلاس میں گوادر حق دو تحریک کے مطالبات ان کے حل سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں