وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایس بی کے یونیورسٹی میں پانی اور گیس کیلئے طالبات کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں پانی اور گیس کے لیئے طالبات کے احتجاج کا نوٹس لیا ہے وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی واسا کو یونیورسٹی میں پانی کی فراہمی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کوبھی 24 گھنٹوں کے اندر یقینی بنایا جائے وزیر اعلیٰ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو یونیورسٹی میں گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ سرد ترین موسم میں یونیورسٹی اور ہاسٹل میں گیس کی عدم دستیابی باعث تشویش ہے اور طالبات پانی اور گیس کی فراہمی کے مطالبہ میں حق بجانب ہیں انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات احتجاج ختم کردیں حکومت انکے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائے گی وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو طالبات کے ساتھ ملکر مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے دریں اثنا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ایم ڈی واسا پانی کے ٹینکروں کے ساتھ یونیورسٹی پہنچ گئے اور ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی کو پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں