مہنگائی میں ایک ماہ کے دوران نمایاں کمی آئی ہے،حماد اظہر

اسلام آباد:وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ فروری 2020 میں ملکی بر آمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فروری کے ماہ میں درآمدات میں 4 فیصد کمی آئی ہے، مہنگائی میں ایک ماہ کے دوران نمایاں کمی آئی ہے،مہنگائی کی شرح14.6 فیصد سے کم ہو کر 12.4 فیصد پر آ گئی ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئی وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہاکہ فروری 2020 میں ملکی بر آمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فروری کے ماہ میں درآمدات میں 4 فیصد کمی آئی ہے جبکہ دیگر ترقی پذیر ممالک میں برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ایسے میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ایک ماہ کے دوران نمایاں کمی آئی ہے یہاں تک کہ منہگائی کی شرح 14.6 فیصد سے کم ہو کر 12.4 فیصد پر آ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں