وندر، سمندری علاقے میں کشتی ریتلی جزیرے پر چڑھ گئی

وندر:کراچی سے بلوچستان کے سمندری علاقے میں مچھلیاں شکار کرنے کیلئے آنے والی ڈھونڈا کشتی سونمیانی ہور کے قریب ریتلی جزیرے پر چڑھ گئی ڈھونڈا کشتی میں سوار سات ماہی گیروں تیرتے ہوئے ساحل سمندر پر پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی اے ایف رینج کے سمندری ساحلی ایریا میں سات افراد کو دیکھ کر پی اے ایف کے عملے نے ان کو ریسکیو کرتے ہوئے اپنے کیمپ میں لے آئے اور ان سے معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ وہ تین روز قبل کراچی سے بلوچستان کے سمندری علاقے میں مچھلیاں شکار کرنے کیلئے نکلے تھے اور سمندری ہواں کی وجہ سے ان کی ڈھونڈا کشتی سونمیانی ہور کے قریب اوپن سی اور سونمیانی ہور کے درمیان میں جزیرہ نما ریتلی ٹیلے پر چڑھ گئی ڈھونڈا کشتی میں سوار سات ماہی گیروں تیرتے ہوئے پاکستان ائیر فورس کے ایریا میں آگئے جن کو گشت پر مامور پاک ائرفورس کے جوانوں نے ریسکیو کرکے اپنے کیمپ میں پہنچانے کے بعد ان کو ناشتہ وغیرہ کرایا پاک ائرفورس کے کیمپ میں موجود ڈاکٹر نے ان کاچیک اپ کرنے کے بعد ساتوں ماہی گیروں شاہد ولد جعفرعالم بنگالی ساکن آئی سی پل محمدی کالونی لیاری زاہد حسین ولد مختیارپنجابی منیر ولد سبحان بنگالی بلال ولد حاجی عزیز بنگالی محمد سلطان ولد محمد شیخ بنگالی نورقادرولد امیرحسین بنگالی شاہدولد خالد پٹھان شامل پاک ائرفورس کے عملے نے اپنے حکام بالا سے رابطے کے بعد ساتوں ماہی گیروں کو وندر پولیس کے حوالے کردیا جن کو قائم مقام ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر مہیوال خان جاموٹ نے ان سے ضروری معلومات حاصل کرنے کے بعد ان کو کراچی روانہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں