کوئٹہ ایف آئی اے کی کارروائی ایک شخص گرفتار

کوئٹہ:ایف آئی اے نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پوسٹل سٹاف کالج کے ملازم کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے نادرا کے ڈائریکٹر کے آئی ڈی سے ایک لاکھ 20ہزار شہریوں کو ڈیٹا شیئر کیا جمعے کو ایف آئی اے کی جانب سے ملزم محمد وقاص کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پوسٹل سٹاف کالج کے ملازم وقاص احمد عرصہ دراز سے شہریوں کے قوائف چوری کرنے کا الزام تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ نادرا سسٹم سے شناختی کارڈز کی جاری کردہ تاریخ بھی حاصل کی اورسیٹیزن ڈیٹاایک فرنچائیزہولڈرفراز سے شیئر کررہاتھااورملزم نے شناختی کارڈز کے حوالے سے سٹیزن ڈیٹا موبی کیش اور ایزی پیسہ کے اکاونٹس کیلئے استعمال کیاگیاایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے ایف آئی اے کے اس اقدام کو سراہا گیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو سخت سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں