سوات، بینظیر انکم سپورٹ آفس کی چھت گر گئی، 24 خواتین زخمی

سوات: چپریال میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس کی چھت نے سے چوبیس خواتین زخمی ہوگئیں جنہیں مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے چپریال میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفس کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے وہاں موجود چوبیس خواتین زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تین خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کے لیئے جمع ہوئی تھیں کہ اچانک چھت بیٹھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں