گوادر،ریکوڈک،سیندک سوئی کے مالک بلوچ عوام کی معاشی ابتری لمحہ فکریہ ہے،مابت کاکا

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ گوادر،ریکوڈک،سیندک سوئی کے مالک بلوچ عوام کی معاشی ابتری لمحہ فکریہ ہے بلوچ اورپشتون عوام کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اپنے قومی مترقی جمہوری تحریکوں سے جڑے رہے تقسیم درتقسیم کے کل اورنہ ہی آج ثمرات برآمدہوسکیں گے عوامی نیشنل پارٹی پشتون قومی وحدت،بلوچ قومی وحدت،سندھی سرائیکی قومی وحدت پنجابی قومی وحدت پریقین رکھتی ہے وقت اورحالات کاتقاضاہے کہ بلوچ پشتون اوردیگر مترقی جمہوری قوتیں ملکر پروردہ حکمران اشرافیہ کے ناروا پالیسیوں اورمنصوبوں کاراستہ روکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کیچ میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمشکور انورودیگر سے نیشنل پارٹی کے ضلعی دفترمیں بات چیت کے دوران کیااس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی رکن ابوالحسن،نثاربزنجو،ب محمد جان دشتی،چیئرمین منصور بلوچ،ڈاکٹرنورحاجی ہاشم،بلوچستان وحدت کیاراکین ورکنگ کمیٹی فداجان بلیدی بی ایس اوپجارکیمرکزی وائس چیئرمین ایڈوکیٹ بوہیرصالح،نویدتاج عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدرمنان افغان سیکرٹری اطلاعات عبیدمشوانی خدائی خد مت گارآرگنائزیشن کے ضلعی سالاراجبر خان موجودتھے اس موقع پرنیشنل پارٹی کے صدرمشکورانور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کوکیچ اور ضلعی دفترآمدپرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی تاریخی اعتبار سے یک جان دوقالب ہے قوم پرست مترقی جمہوری قوتوں کاآپس میں باہنی روابط نیک شگون ہیں ہمیں اکابرین کے بتائے اصولوں پرکاربندرہتے ہوئے بلوچ پشتون ودیگر محکوم قومیتوں کے غضب شدہ حقوقِ کیلئے آواز اٹھنا ہوگا۔اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر لسبیلہ عبدالمنان افغان عبید مشوانی اجبرخان نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ کے بھتیجے جمال واحد کے وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی دریں اثنا نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر مشکور انور نے اے این پی اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر ظریف بلوچ نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں