احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی منظوری دیدی

لاہور: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب نے سابق صدر کے کلفٹن والے گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ نیب نے آصف علی زرداری کے کلفٹن والے مکان کو منجمد کرنے کی کنفرمیشن کی درخواست دائر کی تھی جس پر تفتیشی افسر احمد سعید وزیر عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر کے مطابق گھر کی خریداری کیلئے پیسے جوائنٹ اکاونٹ کے ذریعے دیئے گئے، مکان اپریل 2014 میں خریدا گیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ مکان کرپشن کے پیسوں سے گھر خریدا گیا۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر کے گھر کو منجمد کرنے کی توثیق کردی اور گھر منجمد کرنے کے آڈر کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں