خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی کو برتری حاصل

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔دوسری جانب ووٹوں کی گنتی کے بعد مختلف پولنگ اسٹینشز کے نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگيا۔غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورسٹی کونسل میں جمعیت علمائے اسلام، بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوبرتری حاصل ہے جبکہ مردان میں عوامی نیشنل پارٹی اور کوہاٹ میں آزاد امیدوارکو میئر کی نشست پربرتری حاصل ہے۔پشاور سٹی کونسل کے 521 میں سے 69 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے زبیر علی 6237 ووٹ لے کر میئر کی نشست پرآگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 5638 ووٹ لے کر میئر کی نشست پردوسرے نمبرپر ہیں۔مردان سٹی کونسل کے 414 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے حمایت اللہ مایار 1708 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی کے امانت شاہ حقانی 1070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔کوہاٹ سٹی کونسل کے 75 پولنگ اسٹیشنوں کا غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شفیع اللہ جان 8583 ووٹ لے کر میئر کی نشست پر آگے اور جمعیت علمائے اسلام کے شیر زمان 8087 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔28 ویلج کونسل کے نتائجموصول نتائج کے مطابق جے یو آئی اور اے این پی کے 6، 6، پی ٹی آئی کے 3، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ (ن) کا ایک، ایک امیدوار ویلج کونسل کی نشست پرکامیاب ہوا ہے۔جمعیت علمائے اسلام 3، اےاین پی اور مسلم لیگ ن کا ایک ایک امیدوارنیبرہوڈکونسل کی نشست پرمنتخب ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں