عرب ممالک سمیت سنگار پور اور آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،24اپریل کو پہلا روزہ ہوگا

راس الخیمہ . متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ماہ مقدس کا چاند راس الخیمہ کے پہاڑی علاقے میں دیکھا گیا، حتمی اعلان امارات کی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مصر، تیونس، لبنان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سنگاپور اور آسٹریلیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ان ممالک میں ماہ مقدس کا چاند نظر آگیا، یکم رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل کل بروز جمعہ کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں