افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، شہباز شریف

لاہور:مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے۔عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔ نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں، افغانستان میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے، عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں