عالمی برادری میانمارپردباؤبڑھاکرروہنگیابحران کے حل کیلئے آگے آئے، اقوام متحدہ

نیو یارک : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے بارے میں خصوصی نمائندے ٹام اینڈریوز نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر دباؤ بڑھا کر روہنگیا بحران حل کرنے کیلئے آگے آئے۔ غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق وہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے جہاں میانمار میں مظالم سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں روہنگیا لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ خصوصی نمائندے نے روہنگیا کے بحران پر فوجی جنتا کے مکمل محاسبے کیلئے مضبوط اور مربوط عالمی ردعمل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو روہنگیا کی میانمار میں محفوظ اورر ضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کیلئے بنگلہ دیش کا ساتھ دینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں