طالبان نے عمران خان سے متعلق حامد کرزئی کا بیان مسترد کردیا
کابل :افغان طالبان نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سابق افغان صدر حامد کرزئی کا بیان مْسترد کردیا۔افغان قائمقام وزیر خارجہ امیر مْتقی کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بیان میں کوئی توہین آمیز چیز نہیں دیکھتے۔ او آئی سی کانفرنس مثبت رہی جس کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں تو ہمیں اِس میں کسی منفی بات کو نہیں دیکھنا چاہیے۔افغان حکومت کے آفیشل فیس بْک پیج پر جاری بیان میں قائمقام وزیر خارجہ امیر مْتقی نے لکھا کہ اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق افغان حکومتوں پر تنقید کی جس پر کچھ ردعمل دینے کیلیے اْن کے ترجمانوں پر دباؤ ہے۔ کانفرنس میں مختلف نکتہ نظر اور ا?را پیش کی گئیں اور تمام شرکا نے افغانستان کے حق میں بات کی۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز اسلام ا?باد میں منعقدہ او ا?ئی سی کے سترہویں غیر معمولی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ سابق افغان حکومتوں نے برسوں بدعنوانی کی اور ملک کو اِن حالات تک پہنچا دیا۔ پاکستان کو بھی افغانستان کی سرزمین سے داعش کے خطرے کا سامنا رہا۔وزیراعظم عمران خان کے اِس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر حامد کرزئی نے ٹویٹ کیا کہ اْن کا یہ بیان افغانوں میں نِفاق کا بیج بونے کی کوشش اور افغان عوام کی بے عزتی ہے۔ پاکستان کو افغانستان کی طرف سے نہیں، افغانستان کو پاکستان کی طرف سے داعش کے خطرے کا سامنا تھا۔حامد کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت افغانستان کے خلاف پروپیگنڈے اور اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔ اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی فورمز پر افغانستان کی ترجمانی سے گریز کرے۔


