بہت جلد چیئرمین نیب کا بھی احتساب ہوگا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں گالم گلوچ اور حملے کرنے کی روایت رکھی ہے۔

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اب نہ بجلی ہے،نہ گیس ، جب کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حالت سب کے سامنے ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ اور حملے کرنے کی روایت بھی رکھی ہےاورملک میں ہر چیز بند ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کےشعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔ آئل ریفائنری بند ہورہی ہے جبکہ چیئرمین نیب خاموش بیٹھا ہوا ہے۔چیئرمین نیب سے متعلق انھوں نے مزید کہا کہ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب اب منتوں پرآچکے ہیں۔ ان کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی،بہت جلد چیئرمین نیب کا بھی احتساب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں