خضدار، انتظامیہ کی کارروائی متعدد اتائی کلینک غیر قانونی لیبارٹریز سیل

خضدار:ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا ڈرگ انسپکٹر خضدار کے ہمراہ عطائی ڈاکٹرز،بغیر لائسنس لیبارٹریز چلانے ناقص صفائی،اور کرونا احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کاروائی متعدد کلینکس اور لیبارٹریز سیل تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ ڈرگ انسپکٹر خضدار زوالفقار خدرانی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عصمت اللّٰہ انچارج نیشنل پروگرام کے ہمراہ مختلف کلینکس اور لیبارٹریز کا دورہ کیابغیر لائسنس کلینکس پر ٹریٹمنٹ، لیبارٹریز پر نان کوالیفائیڈ افراد ناقص صفائی،اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد کلینکس اور لیبارٹریز کو سیل کردیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے کہا کہ بغیر کسی لائسنس کے علاج معالجہ کرنا قانوناً جرم ہے کوالیفائڈ ڈاکٹرز کے بغیر کلینکس پر نان کوالیفائیڈ افراد علاج و معالجہ کررہے ہیں اس سے قبل بھی کلینکس والوں کو وارننگ دیا گیا تھا کہ وہ ڈاکٹرز کے بغیر کلینکس چلانے سے گریز کرے صرف ڈاکٹر کی لائسنس دکان میں آویزاں کرنے سے کام نہیں چلے گا ڈاکٹر خود علاج معالجہ کرے بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کرکے دکانوں کو مکمل سیل کرینگے کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ کئی نان کوالیفائیڈ لوگ گلی محلوں میں ڈاکٹر بنے بیٹھے ہوئے ہیں انکے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں