زہری ،چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار کے علاقہ تحصیل زہری میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ منگل اور بدھ کے درمیانی شب یوسی گزان کے ایریا ڈاک کے علاقہ میں فلمی طرز جیسا ڈکیتی گروہ کی شکل میں افراد نے گھر کے مردوں کے ہاتھ پاوں باندھ کر گھر کو لوٹ لیا ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کے درمیانی شب رات 8 بجے کے دوران پیٹوکی میں مولوی عبدالرحیم بوبک کے بھائی محمد عمر بوبک زہری کے گھر نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل خراب کرنے کے بہانے دستک دی اور سامان مانگا موٹر سائیکل ٹھیک کرنے کے بہانے بیٹھ گئے کچھ دیر بعد 2 اور ساتھی بلالئے اور یوں 4 افراد ہو گئے گھر مالک اور اسکے بیٹے نے چائے پلایا اور رخصتی پر ان کے دیگر اور 4 ساتھی بھی گیٹ پر پہنچ گئے ،کل 8 ملزمان نے گھر مالک اور اس کے بیٹے کو رسیوں سے باندھ کر گھر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور خواتین کو زدوکوب کر کے تسلی سے تلاشی لیکر گھر سے 2 لاکھ روپے کیشن ایک عدد کلاشنکوف، کمبل و دیگر سامان لے اڑے کافی وقت گزرنے کے بعد گھر مالک کو خواتین نے کھول دیا تب تک کافی دیر ہو چکا تھا ڈکیتی کا واقعہ رات 8 بجے پیش آیا جبکے مالکان نے رات ایک بجے اہل علاقہ کے ساتھ ملکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی کچھ شواہد ملنے پر پیچا کرتے رہے اور آخری نشانات گڈ میدان ڈیم آڑچنی تک لے گئے ،منظم منصوبہ اور مکمل فلمی سین کی واردات کے بعد اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں