جھوٹے وعدوں کا سہارا لینے والے ہر بار نئے روپ میں عوام کو دھوکہ دیتے ہیں، کبیر محمد شہی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیر کبیر محمد شہی نے کہا ہے کہ جھوٹے وعدوں کا سہارا لینے والے عوام کی حق نمائندگی کا سودا کرکے ہر بار نئے روپ میں عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ سونا اگلنے والی بلوچ سرزمین کے باسی نان شبینہ کے محتاج ہیں سردیوں میں گیس جبکہ گرمیوں میں بجلی ناپید ہوجاتی ہیے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمدشہی، نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز قبائلی شخصیت حاجی میر محمد یعقوب لانگو نے چوری منگچر کے مقام پر بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر بابو برفی سمالانی۔مہراللہ سمالانی اور نصیب اللہ سمالانی کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان میں ایسے حکمران مسلط کیئے گئے ہیں جو غربت مٹانے کے بجائے غربا کو مٹانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ بلوچستان میں راتوں رات پارٹی بنا کر جنہیں حکمران بنایا گیا وہ کرپشن اور اقربا پروری کے نئے ریکارڈ بنا رہیے ہیں۔ جو لوگ جام کمال کے پیٹھ پہ تپکی دیکر دھڑلے سے جام کمال کی تعریفیں کررہیے تھے چھڑی کا اشارہ ملتے ہی بیانہ تبدیل کرتے ہوئے قوس بزنجو کے ہاں پہنچ گئے یہ سیاسی ونجارے صرف اپنے زاتی مفادات کے تابع ہیں جو روز ایک گلی میں چورن بیچتے ہیں ان ہی کی بدولت بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلی کا۔منصب بے توقیر ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر میر یعقوب لانگو نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیاسی بہروپیے ہر الیکشن میں نئے روپ میں عوام کے پاس آکر جھوٹ کا نیا پلندہ کھول دیتے ہیں ہر الیکشن میں ان کی پارٹی اور جھنڈا بدل جاتا ہیے یہ عوام کے ووٹ کا ہر قدم پر سودا کرکے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہیں۔ اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن ستار لانگو نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کو نیشنل پارٹی ہی حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحال سے ہمکنار کرسکتا ہیے اس کے علاوہ سب نے عوام کو دھوکہ دیا جھوٹی تسلیاں دیں اور زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔ اس موقع پر اقبال محمد حسنی میر عطا الرحمان محمد شہی کامریڈ ظہور میر رحمت اللہ لانگو ادریس بلوچ سعداللہ شاکر نظام الدین لانگو اور غلام مصطفی لانگو نے بھی خطاب کیا۔


