نواب رئیسانی کے جمعیت میں شمولیت کیلئے صلاح ومشورے

کوئٹہ :چیف آف ساراوان وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے جمعیت میں شامل ہونے کے حوالے سے اپنے دوست احباب اور حلقے کے معتبرین سے صلاح ومشورے شروع کردیئے باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ساراوان ہاؤس میں نواب اسلم رئیسانی سے دوران ملاقات جے یو آئی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے مولانافضل الرحمان سے کچھ دنوں کا وقت مانگا تھا ذرائع کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے اپنے دوست احباب سے مشاورت کا عمل شروع کردیا جلد ہی مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ایک بڑے شمولیتی پروگرام میں چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی باضابطہ طور پر جمعیت میں اپنی شمولیت کا ا علان کرینگے نواب اسلم رئیسانی کے ہمراہ ان کے علاقے کے دیگر عمائدین بھی جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونے کا اعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں