بلوچستان میں کیسکو کے واجبات کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں
کوئٹہ:بلوچستان میں کیسکو کے واجبات کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے ہیں رواں سال کے اختتام تک کیسکو کے واجبات 425ارب روپے ہوگئے سوا سال کے دوران کیسکو کے واجبات میں 71 ارب روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا زرعی صارفین کے ذمہ واجب الادا رقم 377ارب روپے ہوگئی صوبائی حکومت بھی کیسکو کی 25ار ب روپے کی قرض دار ہے کیسکو حکام کے مطابق ستمبر 2020 میں کیسکو کے بلوچستان میں صارفین پر واجب الادا رقم 354ارب روپے تھی لیکن تقریبا سوا سال میں اس 71ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ رقم بڑھ کر 425ارب روپے ہوگئی ہے کیسکو حکام کے مطابق اس وقت کیسکو کے زرعی صارفین کے ذمہ 377ارب صوبائی محکموں کے ذمہ 25ارب وفاقی حکومت کے محکموں کے ذمہ ایک ارب 64 کروڑ روپے اور گھریلو صارفین کے ذمہ تقریبا 21ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے سوا سال کے دوران صوبے میں کیسکو کے زرعی صارفین پر 65ارب،صوبائی محکموں پر تین ارب،وفاقی محکموں پر 28کروڑ اور گھریلو صارفین کے واجبات میں چار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔


