دنیا بھر کی طرح بلوچستان کی مسیحی برداری آج کرسمس کا تہوار منائے گی

کوئٹہ: دنیا بھر کی طرح بلوچستان کی مسیحی برداری آج کرسمس کا تہوار منائے گی، تفصیلات کے مطابق کرسمس کی مناسبت سے کوئٹہ شہر میں مرکزی تقریب اسپنی روڈ کوئٹہ پر واقعہ چرچ میں جمعہ کی شب منعقد کی گئی جس میں پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج سمیت مسیحی برداری کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں مذہبی عبادات کے ساتھ ساتھ کرسمس کیک کاٹا گیا اور تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ آج ہفتہ کو بھی کرسمس کی مناسبت سے چرچز میں مسیحی برداری کی مذہبی رسومات منعقد اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں