وندر، گند مچھلی کا ریٹ کم ملنے پر ڈام بندر کے ماہی گیر سراپا احتجاج

وندر:گند مچھلی کا ریٹ کم ملنے پر ڈام بندر کے ماہی گیر سراپا احتجاج بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کم ریٹ ملنے سے ماہی گیروں کا گزارا مشکل سے ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں گند مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں گند مچھلیوں کے بیوپاریوں کی جانب سے گند مچھلیوں کا ریٹ نہ بڑھانے کی وجہ سے گزشتہ دس دنوں سے اپنی کشتیاں بطور احتجاج ساحل سمندر پر لنگر انداز کرلیں ماہی گیروں کے مطابق مچھلیوں کے بیوپاریوں کی جانب سے ہماری شکار کردہ گند مچھلیوں کا ریٹ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مطابق بڑھانے کے بجائے گند مچھلی کا ریٹ مزید کم کرنے کیلیے میڈل مینوں کو کہا ہے ماہی گیروں کے مطابق میڈل مینوں اور گند مچھلی کے بیوپاریوں نے سندھ سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کو گند مچھلیوں کا شکار کرنے کیلیے کشتیاں بنا کردیں ہیں اور ان سے اپنے من مانے ریٹوں پر ان کی شکار کردہ گند مچھلیاں خرید رہے ہیں جبکہ مقامی ماہی گیر پیشہ افراد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اپنی گند مچھلی والی کشتیاں نہیں چلا سکتے ہیں کیونکہ ڈیزل راشن اور دیگر خرچے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ ماہی گیروں کو اس وقت ان کی شکار کردہ گند مچھلیوں کا ملنے والی ریٹ سے ان کے خرچے بڑی مشکل سے پورے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی ماہی گیروں کا کوئی پرسانِ حال کرنے والا نہیں ہے کہ وہ کس طرح زندگی گزار رہے ہیں میڈل مینوں اور گند مچھلیوں کے بیوپاریوں کی ملی بھگت کے باعث ہمارا جینا دوبھر ہوگیا ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندگان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کی مشکلات کے سلسلے میں تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے مقامی رہنماں کی جانب سے مقامی ماہی گیروں سے کسی قسم کا رابطہ کیا گیا ہے مقامی ماہی گیر میڈل مینوں اور گند مچھلیوں کے بیوپاریوں کی ملی بھگت اور ناانصافیوں سے تنگ آکر گزشتہ دس دنوں سے احتجاج کررہے ہیں مگر ان میڈل مینوں اور گند مچھلیوں کے بیوپاریوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے اور ماہی گیری کے سیزن کے ہوتے ہوئے بھی مقامی ماہی گیروں کو نان شبینے کا محتاج بنایا گیا ہے انہوں نے منتخب عوامی نمائندگان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ماہی گیروں کو میڈل مینوں اور گند مچھلیوں کے بیوپاریوں کی من مانیوں سے نجات دلاہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں