امریکا نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا دیں

واشنگٹن:امریکا نے جنوبی افریقا کے کئی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ پابندیوں سے ہمیں اومی کرون کوسمجھنے کاوقت ملا اور سفری پابندیاں 31 دسمبرسے ہٹائی جائیں گی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جانتیہیں کہ موجودہ ویکسین اومی کرون کیخلاف موثرکام کررہی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفرپابندیاں عائد کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں